رجب بٹ پر تشدد میں ملوث وکلا کیخلاف بڑی کارروائی

رجب بٹ پر تشدد میں ملوث وکلا کیخلاف بڑی کارروائی

سٹی کورٹ کراچی میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلاء کے حملے کے واقعے پر سٹی کورٹ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، رجب بٹ عبوری ضمانت کے لیے سٹی کورٹ کراچی میں پیش ہوئے تھے، جب اچانک وکلاء کے ایک گروہ نے ان پر حملہ کر دیا۔ تشدد کے نتیجے میں رجب بٹ زمین پر گر گئے اور انہیں فوری طبی امداد کی ضرورت پیش آئی۔

رجب بٹ پر تشدد، سندھ حکومت کا ردِ عمل آگیا

واقعے کے فوراً بعد پولیس اور عدالتی عملے نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کر لیا۔ وکلاء نے الزام عائد کیا ہے کہ رجب بٹ نے ایک ویڈیو میں انہیں گالیاں دیں اور غیر مناسب الفاظ استعمال کیے۔

مقدمے میں ریاض سولنگی، فتح چاندیو اور دیگر وکلاء کو ملزمان نامزد کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں، پولیس عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کر رہی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا پہلے بھی قانونی مسائل کا سامنا کر چکے ہیں۔ ستمبر 2025 میں دونوں کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) نے آن لائن جوا ایپس کی تشہیر کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

جوئے کی پروموشن کیس، رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانتیں منظور

مارچ 2025 میں رجب بٹ کے خلاف توہین مذہب اور سائبر کرائم قوانین کے تحت مقدمہ درج ہوا، جب ان کے پرفیوم برانڈ کی لانچ کے دوران مبینہ طور پر توہین مذہب کا واقعہ پیش آیا۔ اس سے قبل دسمبر 2024 میں وہ غیر قانونی طور پر شیر کے بچے اور ہتھیار رکھنے کے الزام میں گرفتار ہوئے تھے، اور جنوری 2025 میں عدالت نے انہیں اس معاملے میں قصوروار قرار دیا۔

عدالت نے حال ہی میں توہین مذہب کے مقدمے میں رجب بٹ کی عارضی ضمانت 13 جنوری تک بڑھا دی ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp