انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور دورہ سری لنکا کے لئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ٹوئنٹی سیریز اور ورلڈ کپ میں ہیری بروک انگلینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے، اسکواڈ میں ریحان احمد، ٹام بیٹم، جیکب بیتھل، جوز بٹلر، برائیڈن کرس شامل ہیں۔
Bring it on! 🔥
Our provisional 15-strong squad for the Men's T20 World Cup in India and Sri Lanka 💪 pic.twitter.com/KFKGwOZC20
— England Cricket (@englandcricket) December 30, 2025
کرکٹ انگلینڈ کے مطابق سیم کرن، لیام ڈوسن، بین ڈکٹ، ول جیکس، جیمز اورٹن، عادل راشد، فل سالٹ، جوش ٹونگ لیوک ووڈ بھی اسکواڈ میں شامل ہیں، جوفرا آرچر کو صرف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے میچز اچانک ملتوی، وجہ کیا بنی؟
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں بیس ٹیمیں شریک ہوں گی۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 15 فروری کو کولمبو میں آمنے سامنے ہوں گی۔

