این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی درست قرار، یاسمین راشد کی درخواست مسترد


الیکشن ٹربیونل نے این اے 130 سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیرِاعظم نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن درست قرار دے دیا۔

ٹربیونل نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے دائر درخواست تکنیکی بنیادوں پر خارج کر دی۔

فیصلہ الیکشن ٹربیونل کے جج رانا زاہد محمود نے سنایا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا، تاہم ٹربیونل نے دلائل سننے کے بعد ان کی درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

نواز شریف اور مریم نواز بیرون ملک روانہ، دبئی میں دو روز قیام

اس فیصلے کے بعد این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی برقرار رہے گی۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp