انٹرپول کیلیے حسن و حسین نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری

حسن و حسین نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں اشتہاری قرار پانے کے بعد انٹرپول کے لیے حسن اور حسین نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کے دونوں بیٹوں کے دائمی وارنٹ گرفتاری انٹرپول کو ارسال کر دیے گئے ہیں جس میں حسن اور حسین نواز کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

احتساب عدالت نے دونوں ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کے بعد حکم جاری کیا تھا کہ حسن اور حسین نواز کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

دوسری جانب نگران وزیرداخلہ اعظم خان نے تصدیق کی ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کردیے گئے ہیں۔

اعظم خان کے مطابق سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی کے نام عدالتی فیصلہ کے بعد ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں۔

احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 11 اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 8 جب کہ داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔

اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلے میں نوازشریف کو 80 لاکھ پاؤنڈ اور مریم نواز کو 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ کرتے ہوئے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو ضبط کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔


متعلقہ خبریں