انتخابات 2018 : نیکٹا نے دہشت گردوں کا منصوبہ بے نقاب کر دیا

انتخابات 2018 میں دہشت گردی کا خطرہ | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: نیشنل کا ؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی ( نیکٹا) نے 25 جولائی 2018 کو منعقد ہونے والے عام انتخابات میں دہشت گردی کے منصوبوں کے متعلق 12 تھریٹ الرٹس جاری کیے  ہیں۔

نگراں وزیر داخلہ کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں اہم اجلاس ہوا جس میں آئی ایس آئی، انٹیلی جنس بیورو، الیکشن کمیشن، تمام صوبوں سے پولیس کے اعلی حکام، اور نیشنل سیکورٹی ڈویژن کے نمائندوں نے شرکت کی۔

نیشنل کوآرڈی نیٹر نیکٹا  ڈاکٹر سلیمان خان نے نگراں وزیر داخلہ کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ ملک دشمن عناصرانتخابات کے دوران ملک میں امن و مان کی صورتحال خراب کرنے کے لیے متحرک ہیں۔

کو آرڈی نیٹر نیکٹا  ڈاکٹر سلیمان خان  نے دستیاب معلومات کی بنیاد پر دعویٰ کیا  کہ دہشت گروں نے انتخابات میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔

اجلاس میں نیکٹا نے پریزنٹیشن دیتے ہوئے شرکا کو سیاستدانوں پر حملوں سے متعلق بریفنگ دی اور اس ضمن میں سیکیورٹی کے لیے احتیاطی تدابیر بھی بتائیں۔

نیکٹا نے انتہاپسندی اور دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے موبائل ایپ ’چوکس‘ بھی متعارف کرا ئی  ہے۔ اس ایپ کے ذریعے عوام الناس اپنی شکایات و دیگر اہم معلومات کا تبادلہ نیکٹا سے کرسکتے ہیں۔

نیکٹا کی تیارکردہ ایپ ’چوکس‘ کو گوگل پلے اسٹورسے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں