لندن، برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر نے مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر مزید جنگی طیارے اور فوجی اثاثے بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔
وزیراعظم کے ترجمان نے بتایا کہ برطانیہ خطے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کررہا ہے، جمعہ کی صبح سے ہی اضافی فوجی اثاثوں کی تعیناتی کی تیاریاں شروع کر دی گئی تھیں۔
اسرائیل کوعراقی فضائی حدود کے استعمال سے روکا جائے، عراق کا امریکا سے مطالبہ
برطانوی اڈوں سے ری فیولنگ طیارے روانہ کیے جا چکے ہیں جبکہ مزید جنگی طیارے بھی جلد بھیجے جائیں گے۔
کیئراسٹارمر نے کہا کہ خطے میں برطانیہ کے جنگی طیارے پہلے ہی موجود ہیں اور اب اضافی تعیناتی سے برطانیہ اپنے بین الاقوامی اتحادیوں کی بہترمدد کرسکے گا۔
ترجمان کے مطابق برطانوی افواج ہرممکن خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔