اقوام متحدہ میں روسی مندوب نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کے حالیہ جارحانہ اقدامات مشرق وسطیٰ کو جوہری تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں، جو عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے روسی مندوب نے کہا کہ ایران پر اسرائیل کا بلا اشتعال حملہ اقوام متحدہ کے چارٹراورعالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
اسرائیل نے امریکی مدد سے ایران پر حملے کیے، ایرانی مندوب
انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک کی غیر متوازن پالیسیاں ایرانی جوہری مسئلے پر بحران کو مزید گمبھیر بنا رہی ہیں۔
روسی مندوب نے اس بات پر زوردیا کہ ایرانی جوہری تنازع کا واحد حل سیاسی و سفارتی ذرائع سے ہی ممکن ہے اور عالمی برادری کو تحمل اورذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔