ایران نے 2 ایف35 اسرائیلی جنگی طیارے مار گرائے، خاتون پائلٹ گرفتار

پائلٹ گرفتار

ایران کے فضائی دفاعی نظام نے 2  ایف35 اسرائیلی جنگی طیارے مار گرائے ہیں، جن میں سے ایک کی خاتون پائلٹ کو زندہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا  نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکی ساختہ ففتھ جنریشن ایف35 طیارےگرانے والادنیا کاپہلا ملک بن گیا، اسرائیلی طیارے ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔

ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کر دیا

دوسری جانب ایران کی جانب سے اسرائیل پر مبینہ طور پر 100 بیلسٹک میزائل داغے گئے، جن کے نتیجے میں تل ابیب میں وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹرز کے قریب آگ بھڑک اٹھی جبکہ مقبوضہ یروشلم میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

تاحال ان اطلاعات کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی تاہم خطے میں جنگی کشیدگی اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے، جس پرعالمی برادری بھی تشویش کا اظہار کررہی ہے۔


متعلقہ خبریں