امریکا دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے ضروری اقدامات کرے: چین

چین

بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو درست سمت میں لانے کے لیے ضروری اور مؤثر اقدامات کرے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ چین اورامریکا کے تعلقات میں باہمی احترام بنیادی شرط ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مکالمہ اور تعاون ہی تعلقات کی بہتری کا واحد مؤثرراستہ ہیں۔

بی جے پی اور آر ایس ایس پر تھوڑا سا دباؤ ڈالو تو یہ بھاگ جاتے ہیں، راہول گاندھی

چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین امید کرتا ہے کہ بیجنگ میں تعینات امریکی سفیر ایک قابل اعتماد رابطہ کار کا کردار ادا کرینگے اوردونوں ممالک کے درمیان مفاہمت اور تعاون کو فروغ دینے میں مثبت کردارادا کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں چین اورامریکا کے تعلقات کا مستحکم رہناعالمی امن واستحکام کے لیے بھی ناگزیر ہے۔

چینی قیادت نے بارہا واضح کیا ہے کہ کشیدگی یا محاذ آرائی کے بجائے باہمی مفادات پرمبنی تعاون ہی خطے اوردنیا کے لیے سودمند ثابت ہوگا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں