نواز کو سزا سے آئین و قانون کی موجودگی کا پیغام ملا، سراج الحق


اسلام آباد: جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ دس،20 ایسے لوگ پکڑے جائیں جو خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں تو پاکستان میں آئین و قانون کی بے بسی کا تاثر ختم ہو جائے گا۔

ہفتہ کو متحدہ مجلس عمل کی انتخابی مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سزا سے سیاست میں ایک تبدیلی ضرور آئے گی، اس سے عام آدمی تک یہ پیغام پہنچا ہے کہ ملک میں آئین و قانون موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ابھی تک انتخابی اصلاحات اور ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرانے میں ناکام رہا ہے۔

امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ متحدہ مجلس عمل چھوٹے صوبوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے، چھوٹے صوبوں کے حقوق کے تحفظ کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا وفاق کو مضبوط کرنے کے لیے صوبوں کے درمیان مفاہمت یکجہتی اور اتحاد ضروری ہے۔

انہوں نے اپیل کی کہ عوام 25 جولائی کو مجلس عمل کے امیدواروں کو ووٹ دے کر پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔


متعلقہ خبریں