اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات ترکیے کے سفیر نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور حالیہ آپریشن بنیانِ مرصوص سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدررجب طیب ایردوان کی جانب سے اظہارِ یکجہتی اورحمایت پرشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعظم کا شہداء و زخمیوں کیلئے جامع امدادی پیکج کا اعلان
انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پوری قوم کو فخر ہے اور پاکستان کی مسلح افواج نے قوم سے کیا وعدہ پورا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکیے کے تعلقات تیزی سے مضبوط ہو رہے ہیں اوروقت آ گیا ہے کہ پاک ترک وزرائے خارجہ کمیشن کا اجلاس جلد بلایا جائے تاکہ باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
ترک سفیرنے پاکستان کو سفارتی اورعسکری سطح پر کامیابیوں پرمبارکباد دی اور کہا کہ صدرایردوان پاکستان کے ساتھ تعلقات کومزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔