بھارتی فوج نے اپنے میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کر دیا

بھارتی میڈیا

نئی دہلی: بھارتی فوج نے اپنے ہی ملک کے میڈیا کی رپورٹوں کو غلط قرار دے کر مسترد کر دیا ہے، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی حدود میں ڈرون داخل ہوئے۔

بھارتی فوج کے مطابق انہیں پاکستان کی طرف سے کسی بھی ڈرون کی آمد کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی،  سرحدی صورتحال مکمل طور پر پُرامن ہے اور ہر پہلو پر کنٹرول برقرار رکھا گیا ہے۔

عالمی میڈیا نے بھارتی گمراہ کن پروپیگنڈے اور جھوٹی خبروں کو بےنقاب کر دیا

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بھارتی میڈیا کی جانب سے متعدد بار دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستانی ڈرونز لائن آف کنٹرول کے قریب دیکھے گئے، جس پرسوشل میڈیا اورعوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی تھی۔

بھارتی فوج کے اس بیان نے میڈیا رپورٹس کی ساکھ پرسوال اٹھا دیے ہیں اورخطے میں پھیلائی گئی غلط معلومات کا پول کھول دیا ہے۔


متعلقہ خبریں