پاکستان کی فضائی حدود تمام پروازوں کے لیے بند

پاکستان کی فضائی

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے نوٹم جاری کیا ہے جس کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود تمام پروازوں کے لیے کل دن بارہ بجے تک بند رہے گی۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق پاکستان نے ملکی فضائی حدود کو تمام قسم کی پروازوں کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔

پاکستان نے مغربی سرحدی علاقوں پر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، بھارتی حکام کا اعتراف

اتھارٹی کی طرف سے جاری کئے گئے باضابطہ نوٹم میں کہا گیا ہے کہ تمام ائیر پورٹس پر فلائٹ آپریشن کل دن 12 بجے تک معطل رہے گا۔

ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق یہ اقدام سکیورٹی صورتِ حال اور قومی فضائی سلامتی کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، تمام ملکی اور غیر ملکی ایئرلائنز کو صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں