بھارت نے پانی روکنے کیلئے کوئی اسٹرکچر بنایا تو اسے تباہ کردینگے، خواجہ آصف

Khawaja Asif

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے حملہ ہواتو پاکستان منہ توڑ جواب دے گا، اور ہمارا جواب زیادہ سخت ہو گا۔ 

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی اس وقت ذاتی اور ووٹوں کی جنگ لڑرہا ہے،اس نے کوئی غلطی کی تو ایسا جواب دیں گے جوتاریخ میں لکھا جائیگا۔

وزیردفاع نے دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہماری سلامتی کو خطرہ ہواتوپوری طاقت سے اس کا مقابلہ کریں گے۔ہم نہیں تو پھر کوئی بھی نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگ کے مترادف ہوگی، اس معاہدے کا ضامن ورلڈ بینک ہے، بھارت نے پانی روکنے کیلئے کوئی اسٹرکچر بنایا تو اسے تباہ کردینگے۔

پاک فوج کا ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 29اور30اپریل کی رات بھارت کی جانب سے فضائی حملے کی اطلاعات تھیں،اندازے ہیں کہ جنگ ایل اوسی تک محدود رہے گی۔

بولے کہ مودی اور نیتن یاہو میں کوئی فرق نہیں۔دونوں کے لیے بہت زیادہ نفرت پائی جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں