کراچی کے علاقے شاہ لطیف میں پلاٹ سے گہرا کنواں برآمد، گیس یا تیل چوری کا انکشاف

کنواں برآمد

کراچی کے علاقے شاہ لطیف میں ملیر ندی بند کے قریب ایک خالی پلاٹ سے گہرا کنواں برآمد ہوا ہے جس کے بارے میں پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ کنواں مبینہ طور پر گیس یا تیل چوری کے لیے کھودا گیا تھا۔

کنویں کے باہر سے گیس سلنڈر، کنکشن لگانے کے آلات، اور سیڑھیاں بھی ملی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کوئی معمولی گڑھا نہیں بلکہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت تیار کیا گیا تھا۔

پشاور: پھندو میں گاڑی پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق

پولیس کے مطابق کنویں میں ایک شخص کی لاش کی موجودگی کی اطلاع بھی ملی ہے، ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ کنویں میں اتری ٹیم کو گیس کی شدید بو کے باعث مشکلات کا سامنا ہے، جس کے باعث ریسکیو اہلکار فوری طور پراندر داخل نہیں ہو سکے۔

پولیس کہنا ہے کہ لاش نکالنے کی کوشش ساتھیوں نے خود کی، مگر ناکامی پر 15 پر کال کرکے فرارہو گئے، پلاٹ کے باہر دو گاڑیاں اور ایک موٹرسائیکل بھی ملی ہیں۔

گیس سپلائی بند ہونے کے بعد کنویں میں ریسکیو آپریشن شروع کیا جائے گا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، پارکواورسوئی گیس کے ماہرین بھی موقع پرپہنچ گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں