سہ فریقی ٹی 20 : آسٹریلیا کے ہاتھوں زمبابوے کو شکست

ٹرائی ٹی ٹوینٹی : آسٹریلیا کے ہاتھوں زمبابوے کو شکست

ہرارے: زمبا بوے میں جاری سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے چھٹے میچ میں آسٹریلیا نے زمبابوے کو پانچ  وکٹوں سے شکست دے دی۔

آج ہرارے (زمبابوے کا دارالحکومت) کے میدان میں دونوں ٹیموں کے مابین سنسنی خیز مقابلہ ہوا جس کے بعد آسٹریلیا فتح اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

زمبابوے کی ٹیم نے بیس اوورز میں آسٹریلیا کو 152 رنز کا ہدف دیا جبکہ اس کے نو کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ اوپنر بلے باز مائر نے 52 گیندوں پر 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ  باقی کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر صرف 89 رنز بنائے۔

آسٹریلیا نے جواب میں محض  پانچ وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز کا ٹارگٹ مکمل کرلیا۔ آج کے میچ میں آسٹریلیا  کی اوپننگ اچھی نہیں رہی اور فنچ و کیری کی جوڑی کامیاب نہیں ہو سکی۔

فنچ صرف تین اور کیری16 زنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ میکس ویل چھپن اور ٹریوس ہیڈ نے 48 رنز بنائے۔

آسٹریلو ی بالرز نے البتہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بالر ٹائی نے تین، رچرڈسن اور اسٹینلیک نے دو دو اور ولڈرمتھ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزربانی نے تین شکار کرکے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا۔


متعلقہ خبریں