سابق وزیراعظم نوازشریف کل پاکستان روانہ ہوں گے،ان کی وطن واپسی شیڈ ول کے مطابق ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے لندن میں متعدد میڈیکل ٹیسٹ کرائے،ان کا طبی معائنہ کیا گیا،سابق وزیر اعظم کی صحت بہتر ہے۔
قومی بچت کی سکیموں کی شرح منافع میں ردو بدل کردیا گیا
نوازشریف 12 اپریل کو لندن پہنچے، 2ہفتے قیام طے تھا،ان کی واپسی بھی طے شدہ دن کے مطابق ہو رہی ہے،سابق وزیر اعظم کے قیام میں توسیع کی خبر درست نہیں ہے۔
علاوہ ازیں سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے ، غلط خبریں پھیلائی گئی ہیں۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے،وزیراعظم شہباز شریف بہترین کام کررہے ہیں جب کہ مریم نواز نے پنجاب میں ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں۔
خیبر پختونخوا اسمبلی:معلومات تک رسائی ترمیمی بل 2025 منظور
نواز شریف کا کہنا تھا کہ سب کو مل کر پاکستان کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، شہباز شریف نے گرتی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کردیا ہے،پاکستان میں ہر کام میرٹ پر ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز پنجاب میں کوئی بھی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہیں،لاہور کی بحالی کیلئے بہت سے منصوبے چل رہے ہیں، لاہور کو اصل حالت میں بحال کریں گے۔