صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دی ہے۔
صدر زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسٹر امید، تجدید اور زندگی کا جشن ہے، ایسٹر ہمدردی، قربانی اور درگزر کی یاد دلاتا ہے، اتحاد و ہم آہنگی کا جذبہ ہی ہمیں ایک قوم بناتا ہے۔
سند ھ ، ایسٹر پر مسیحی سرکاری ملازمین کیلئے چھٹی کا اعلان
صدر مملکت نے مزید کہا کہ آئین اقلیتوں کے حقوق کی مکمل ضمانت دیتا ہے، اقلیتوں کی ترقی اور بااختیار بنانے کیلئے پرعزم ہیں ، مسیحی برادری نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔
دریں اثنا وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ایسٹر تجدید اور اُمید کی علامت ہے۔
صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا کرسمس کے موقع پرپیغام
وزیراعظم نے کہا کہ ایسٹر ایمان کی عظمت اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات کی یاد دلاتا ہے، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔