الیکشن کمیشن تحریک لبیک کا فیصلہ کرے، عدالت

Islamabad high court

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو ہدایت کی ہے کہ انتخابی نشان میں ابہام کے حوالے سے تحریک لبیک کی درخواست کو سن کر فیصلہ کرے۔

منگل کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست کی سماعت کی جس میں چیف الیکشن کمشنر اور صوبائی الیکشن کمشنر کو فریق بنایا گیا تھا۔

تحریک لبیک کے وکیل نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ ہماری پارٹی کا انتخابی نشان کرین ہے اور الیکشن کمیشن آزاد امیدواروں کو ایکسکویٹر کا نشان الاٹ کررہا ہے جس سے ووٹرز کو سمجھ نہیں آئے گا کہ کرین اور ایکسکویٹر میں کیا فرق ہے۔

وکیل نے ہائی کورٹ سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو ایکسکویٹر انتخابی نشانات کی فہرست سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے معاملہ الیکشن کمشن آف پاکستان کو بھیجتے ہوئے ہدایت کی کہ تحریک لبیک کو سن کر فیصلہ کرے۔


متعلقہ خبریں