بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 21 نومبر سے 3 دسمبر تک پاکستان میں کھیلا جائیگا


بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 21 نومبر سے 3 دسمبر تک پاکستان میں کھیلا جائے گا۔

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ایونٹ میں پاکستان سمیت 7 ٹیمیں شرکت کریں گی،ٹیموں میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، جنوبی افریقا اور افغانستان شامل ہیں۔

مسلم لیگ (ن )کے رکن صوبائی اسمبلی رانا عبدالمنان گرفتار

ذرائع کا کہنا ہے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب لاہور میں منعقد کی جائے گی،ایونٹ کے میچز لاہور، ملتان اور فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔

دوسری جانب افغان بلائنڈ کرکٹرز کو ٹریننگ دینے کیلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے تعاون سے جلال آباد افغانستان میں کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

کیمپ میں پاکستان کے مایہ ناز بلائنڈ کرکٹرز مسعود جان اور ثنا اللہ خان نے کوچنگ کے فرائض انجام دئیے،کیمپ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چئیرمین سلطان شاہ کی کوششوں سے لگایا گیا۔

مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے حمیر حیات خان روکھڑی انتقال کرگئے

کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کو کٹ اور کرکٹ کا سامان پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے دیا،کیمپ کے تمام اخراجات پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے برداشت کئے۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بنگلہ دیش اور نیپال میں بھی بلائنڈ کرکٹ کی ڈویلپمنٹ کیلیے تعاون کیا۔


متعلقہ خبریں