بجلی کی قیمتیں ناقابلِ برداشت، ملکی ترقی کو نقصان پہنچ رہا ہے، وزیر توانائی

وزیر توانائی

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بجلی کی قیمتوں کا موجودہ نظام ناقابلِ برداشت ہے۔

انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں پاکستان میں بجلی کی بڑھتی قیمتوں سے متعلق اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے حکومت آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظرِ ثانی کے لیے مذاکرات کر رہی ہے۔

بجلی صارفین کیلئے ایک ساتھ بجلی مہنگی اور سستی بھی کر دی گئی

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ پاور پروڈیوسرز اور حکومت یہ بات سمجھتے ہیں کہ موجودہ صورتِحال برقرار نہیں رہ سکتی۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کو خاص حد تک کاروباری سمجھوتا کیے بغیر جلد رعایت فراہم کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے موجودہ نرخ سے ملکی ترقی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ حکومت نئے معاہدے کے لیے آئی پی پیز کو مجبور نہیں کرے گی بلکہ معاہدے میں تبدیلیاں باہمی رضا مندی سے ہوں گی۔


متعلقہ خبریں