کوئی امریکی فوجی وردی میں قبول نہیں ، سفارتی تعلقات کیلئے آ سکتے ہیں ، افغان حکومت

افغان حکومت

افغان حکومت نے امریکی شہریوں کے افغانستان میں داخلے کیلئے شرط رکھ دی۔

افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے امریکا سمیت دیگر ممالک سے بہتر تعلقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی شہری فوجی وردی کے بغیر کاروبار یا سفارتی تعلقات کے لیے افغانستان آ سکتے ہیں۔

افغان حکومت کی پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش

انہوں نے کہا کہ ہم نے دوحا مذاکرات میں امریکا کو بتایا تھا اور اب بھی کہتے ہیں کہ ہم کسی بھی امریکی کو فوجی وردی میں افغانستان میں قبول نہیں کر سکتے لیکن اگر سفارتی سطح پر آئیں تو کوئی مسئلہ نہیں۔

امیر متقی نے کہا کہ امریکا کی نقد امداد عبوری حکومت تک نہیں پہنچی ، گزشتہ تین برسوں میں امریکی حکومت نے ایک ڈالر بھی عبوری حکومت کو فراہم نہیں کیا۔

ٹیگز :
متعلقہ خبریں