کیا موٹرز کا پاکستانی مارکیٹ میں 4 نئی گاڑیاں متعارف کروانے کا فیصلہ

کیا موٹرز

کیا موٹرز نے پاکستان میں الیکٹر ک گاڑیوں کی مارکیٹ میں قدم رکھتے ہوئے 4 نئی گاڑیاں متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

کیا موٹرز کی جانب سے جن چار گاڑیوں کو متعارف کروائے جانے کا امکان ہے ان میں ای وی 5، ای وی 9، نئی اسپورٹیج، اور نئی سورینٹو شامل ہیں۔

کیا موٹرز نے اس سے قبل پاکستان میں سپورٹیج اور سورینٹو کے پرانے ماڈلز لانچ کیے تھے، اگرچہ سپورٹیج کو ایک فیس لفٹ ملی، لیکن بین الاقوامی مارکیٹوں میں دستیاب جدید ترین ماڈل کو پاکستان میں لانچ نہیں کیا گیا تھا۔ کیا ای وی 5 ایک الیکٹرک کمپیکٹ کراس اوور ایس یو وی ہے جس کی رینج 665 کلومیٹر تک ہے۔

کیا ای وی 9، نئی رینج کی نمایاں خصوصیت، جدید، برقی دور کے لیے تیار کردہ ایک مکمل الیکٹرک ایس یو وی ہے۔ 6 سے 7 مسافروں کو جگہ دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا۔ای وی 9 میں بیٹھنے کی 3 نشستی قطاریں ہیں، جن میں 7 مسافر بیٹھ سکتے ہیں، اسٹینڈرڈ ماڈل میں 7 نشستیں شامل ہیں جبکہ جی ٹی لائن میں 6 نشستوں کے 2 جدید آپشنز پیش کیے گئے ہیں۔

تکنیکی نقص، ٹیسلا نے 18 لاکھ گاڑیاں واپس منگوا لیں

ایس یو وی دائیں جانب کمبائنڈ چارجنگ سسٹم سی سی ایسٌساکٹ کے ساتھ آتی ہے، جو 210 کلو واٹ تک الٹرا فاسٹ چارجنگ کو ممکن بناتی ہے۔ ملٹی ان پٹ چارجنگ سسٹم 400 وی اور 800 وی انفراسٹرکچر دونوں کی حمایت کرتا ہے۔800 وولٹ الٹرا ہائی اسپیڈ چارجنگ کی بدولت 15 منٹ کا چارج رئیر وہیل ڈرائیو(آر ڈبلیو ڈی) ورژن کے لیے 249 کلومیٹر اور آل وہیل ڈرائیو (اے ڈبلیو ڈی)ورژن کے لیے 226 کلومیٹر تک چارج فراہم کرتا ہے۔

10 سے 80 فیصد تک چارج کرنے میں صرف 24 منٹ لگتے ہیں، جو بیٹری کو فراہم کی جانے والی 70 کلو واٹ توانائی کے برابر ہے۔ملٹی چارجنگ سسٹم ڈرائیوروں کو 800 وی الٹرا ہائی اسپیڈ چارجر اور 400 وی فاسٹ چارجر دونوں استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اس سال کے اوائل میں، کیا ای وی 9 نے نیویارک انٹرنیشنل آٹو شو (این وائی آئی اے ایس)کے دوران 2024 کے ورلڈ کار ایوارڈز میں ورلڈ الیکٹرک وہیکل اور ورلڈ کار آف دی ایئر ایوارڈ جیتا تھا۔


متعلقہ خبریں