ٹیکسز بڑھانے ہیں تو عوام کو سہولیات بھی دینا ہوں گی ، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ، ٹیکسز بڑھانے ہیں تو حکومت کو بھی عوام کو سہولیات دینا ہوں گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پر ٹیکسز کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ نچلے طبقے پر ٹیکس کا بوجھ نہ ڈالا جائے۔

ٹیکس آمدنی نہ بڑھائی تو آئی ایم ایف کا آخری پروگرام نہیں ہو گا ، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ نے کہا کہ تاجر دوست سکیم متعارف کرائی ہے، ٹیکس نادہندگان ملک اور عوام کے ساتھ مخلص نہیں ہیں، تاجر اور سرمایہ کاروں کیلئے سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاجر دوست اسکیم متعارف کرائی ہے، تاجروں کے لیے ٹیکسیسشن کے عمل کو انتہائی آسان کر دیا ہے۔ ٹیکس کے واجبات ادا کرنے سے معیشت مضبوط ہو گی۔

کم ٹیکس ظاہر کرنے اور جھوٹے ریٹرن کرنے والوں کو سزا اور جرمانہ ہو گا

محمد اورنگزیب نے کہا کہ 49 لاکھ لوگ انکم ٹیکس نان فائلرز ہیں ، نان فائلز کا پورا لائف اسٹائل کا ڈیٹا موجود ہے، ڈیٹا ہی سب سے بڑا ثبوت ہو گا، ایف بی آر سے ہراسگی ختم ہو گی ، نان فائلز کو سینٹرلائزڈ طریقے سے نوٹس کیے جائیں گے، نان فائلرز کو براہ راست نوٹس نہیں بھیج سکیں گے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ یکم جولائی سے انڈسٹری کو 68 ارب کے ریفنڈز دیئے جا چکے ہیں، ایف بی آر میں اصلاحات سے متعلق وزیراعظم ہر ہفتے اجلاس کر رہے ہیں۔

سندھ میں ریسٹورینٹس اور ہوٹلز کو ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیوں پر ٹیکس دوبارہ بڑھا دیا گیا

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ زراعت کو ٹیکس رجیم میں لانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، وزرائے اعلیٰ زرعی ٹیکس کے حوالے سے قانون سازی کریں گے۔ صحت کا شعبہ صوبوں کی ذمہ داری ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان کی وزارتیں ضم کرنے کی ضرورت ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ 5 وزارتوں کے بعض شعبوں کا انضمام کر سکتے ہیں، کابینہ کی کمیٹی 5 وزارتوں کے معاملے پر کام کر رہی ہے، آئی ٹی اور ٹیلی کام کے انضمام پر غور کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ توانائی پر تفصیلی بات چیت ہوئی، دورہ چین میں پانڈہ بانڈ پر بات چیت ہوئی، چین کے وزراء نے آئی ایم ایف سے بات چیت کو سراہا۔


متعلقہ خبریں