فیفا ورلڈ کپ: میکسیکو نے جنوبی کوریا کو شکست دے دی


ماسکو: روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں میکسیکو نے جنوبی کوریا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی، یہ میکسیکو کی مسلسل دوسری فتح ہے، اپنے پہلے میچ میں میکسیکو نے جرمنی کو شکست دی تھی جو فیفا ورلڈ کپ کا دفاعی چیمپئن ہے۔

جنوبی کوریا کی ٹیم پورے کھیل کے دوران ایک گول کر سکی جبکہ میکسیکو نے دو گول کر کے میچ جیت لیا، اب فٹبال کے عالمی کپ کے پری کوارٹر فائنل میں میکسیکو کی شمولیت کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

میچ کے پہلے ہاف میں میکسیکو کے کھلاڑی کارلوس ولا نے پنالٹی پر گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جبکہ دوسرے ہاف میں جیویر ہرنینڈس نے ایک اور گول کر کے میکسیکو کو میچ جتا دیا۔

سویڈن اور جرمنی کے درمیان ہونے والا میچ میکسیکو کے لیے بھی اہم ہو چکا ہے کیونکہ جرمنی کی شکست کی صورت میں میکسیکو راؤنڈ آف 16 میں پہنچ جائے گا جبکہ سویڈن کی فتح یا میچ برابر رہنے کی صورت میں جنوبی کوریا ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گا۔


متعلقہ خبریں