اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت اختتام ،100انڈیکس میں 728 پوائنٹس تک کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت اختتام ، 100انڈیکس 728 پوائںٹس تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ 

 کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 728 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انڈیکس 79 ہزار 522پوائنٹس پر بند ہوا۔ انڈیکس میں اعشاریہ 92 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 100 انڈیکس میں آج بلندترین سطح 79ہزار740ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، پہلی بار 80 ہزار پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک بار پھر 79 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 78 ہزار 720 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 6 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 28 پیسے کا ہو گیا۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں