ایل پی جی 3 روپے 86 پیسے فی کلو سستی کردی گئی


یکم جون سے ایل پی جی 3 روپے 86 پیسے فی کلو سستی ہو گئی۔

ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 234روپے 59 پیسے مقررکردی گئی،ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 45 روپے 62 پیسے سستا کر دیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم انجری کا شکار

ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2768 روپے 23 پیسے مقرر کی گئی ہے۔اوگرا نے یکم جون سے ایل پی جی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

دوسری جانب آرامکو نے گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ (گو، GO)میں 40 فیصد حصص کا حصول مکمل کرکے اپنی عالمی ریٹیل توسیع میں مزید پیش رفت کی ہے۔

بجٹ سازی کیلئے ڈالر کی قیمت کا تعین کر دیا گیا

آرامکو جو کہ دنیا کی سر فہرست توانائی اور کیمیکل کمپنیوں میں سے ایک ہے ، کمپنی کی پاکستان میں پہلی سرمایہ کاری ہے جو ابھرتی ہوئی معاشی مارکیٹوں میں آرامکو کی بڑھتی ہوئی موجودگی کا اشارہ دیتی ہے۔

آرامکو نے گیس اینڈ آئل لمیٹڈ (گو) جو 1,200 سے زیادہ ریٹیل فیول نیٹ ورک کے ساتھ پاکستان کی ایک سرفہرست ڈاؤن اسٹریم فیول، لبریکنٹس اورکنوینیس اسٹور کمپنی ہےکے 40 فیصد حصص کے حصول کا اعلان دسمبر 2023 میں کیا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں