پی ایس ایل 2025 پشاور زلمی اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گی، جاوید آفریدی


پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 میں پشاور زلمی اپنے ہوم گراؤنڈ پر ایکشن میں نظر آئے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں جاوید آفریدی نے ارباب نیازی اسٹیڈیم پشاور کی تعمیر کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ دسویں ایڈیشن کے میچز کی میزبانی کے پیش نظر انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے رابطہ کیا تھا۔

جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم میں باقی 20 فیصد کام مکمل کے لیے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کو فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کا مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو بھیج دیا

پشاور زلمی کے اونر نے کہا کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی بھی زلمی کے میچز پشاور میں کروانے کے حق میں ہیں۔ انشاءاللہ پی ایس ایل 10 میں ٹیم ہوم گراؤنڈ پر ہوم کراؤڈ کے سامنے ایکشن میں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شائقین کرکٹ پی ایس ایل سے پہلے بھی پُرجوش ایونٹس کے لیے تیار رہیں۔ جلد صوبے میں انٹرنیشنل کرکٹرز کو لائیو دیکھنے کا موقع ملے گا۔


متعلقہ خبریں