پی ٹی آئی نے چیئرمین پی اے سی کیلئے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کرلیا

WAQAS AKRAM

پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی(پی اے سی)کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کر لیا۔

ذرائع پی ٹی آئی نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے بھی شیخ وقاص اکرم کے نام کی منظوری دے دی ہے، پولیٹیکل کمیٹی ایک دو روز میں شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجے گی۔

پاکستان چیلنجز پر قابو پا کر ایٹمی قوت بنا، 2کروڑ 60لاکھ بچے اسکول نہ جانا چیلنج ہے، وزیراعظم

ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق شیخ وقاص اکرم کے علاوہ چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کے لیے علی محمد خان کا نام بھی زیربحث آیا تھا تاہم پولیٹیکل کمیٹی نے شیخ وقاص اکرم کا نام حتمی طور پر فائنل کر لیا ہے۔

دوسری جانب روف حسن نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران چیئرمین پی اے سی کیلئے شیخ وقاص اکرم کے نام کی تصدیق کر دی، انہوں نے بتایا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے شیخ وقاص اکرم کا نام چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کیلئے فائنل کیا ہے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ملک بھر کی عدالتوں میں ہڑتال کی کال دیدی

یادرہے اس سے قبل بانی پی ٹی آئی شیر افضل مروت کا نام چیئرمین پی اے سی کے لیے تجویز کر چکے تھے، ان کے نام کی پارٹی کے اندر مخالفت کی گئی ہے جبکہ حکومت کی جانب سے بھی اعتراض سامنے آیا تھا۔


متعلقہ خبریں