کامیاب ہو کر ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے، سراج الحق


لوئردیر: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کرے گی اور اقتدار میں آ کر ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنائے گی۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے چکدرہ میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  حکمرانوں  کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک دو ہزار دو سو 21 ارب روپے کا مقروض اور ملک کی  نو کروڑ آبادی غریب تر ہو چکی ہے، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ممبران اسمبلی کے دیانتدار ہونے کا اعتراف ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل اور سپریم کورٹ سمیت دیگر ادارے بھی کرچکے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں مفت کتابوں کی فراہمی، خیبرپختونخوا میں خواتین یونیورسٹی اور گرلز میڈیکل کالج کا قیام سمیت میگا ترقیاتی منصوبے متحدہ مجلس عمل کے دور حکومت کے کارنامے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کامیابی کے بعد بزرگوں کو بڑھاپا اور نوجوانوں کو بیروزگاری الاؤنس دیا جائے گا جبکہ پانچ  بڑے امراض کا علاج اور طلبا کے تعلیمی اخراجات بھی حکومت برداشت کرے گی۔


متعلقہ خبریں