گھوٹکی پولیس کی کامیاب کارروائی،5 گھنٹے بعد 2 مغوی پولیس اہلکار بازیاب

Ghotki Police

گھوٹکی: سندھ کے ضلع گھوٹکی میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 5 گھنٹے بعد 2 مغوی پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرا لیا۔

پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں کو گھوٹکی پولیس چوکی سے اغوا کیا گیا تھا۔ جن کی بازیابی کے لیے گھوٹکی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اغوا کاروں کا محاصرہ کر لیا۔

پولیس کے دباؤ میں آکر اغوا کاروں نے اغوا کیے گئے دونوں اہلکاروں کا رہا کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

ایس ایس پی سمیر نور کے مطابق مغوی اہلکاروں کی رہائی کے بعد کچے کے مخصوص علاقے کا محاصرہ ختم کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ ڈاکوؤں نے گھوٹکی پولیس چوکی پر حملہ کر کے ایک اہلکار کو شہید جبکہ 2 کو اغوا کر لیا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں