امریکہ میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور

Tiktok

واشنگٹن: امریکہ میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور کر لیا گیا۔ بل منظوری کے بعد صدر جوبائیڈن کو بھیج دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کانگریس کی مذکورہ قانون سازی امریکہ کی جانب سے اسرائیل، یوکرین اور تائیوان کو دیا جانے والا 95 ارب ڈالر کے فوجی امدادی پیکیج کا حصہ ہے۔

امریکہ میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے 18 کے مقابلے میں 79 ارکان کی واضح اکثریت سے منظور ہوا۔ صدر جوبائیڈن پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ بل پر فوری دستخط کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا ، عبادت کرنیوالے فلسطینیوں کو نکال دیا

بل کے تحت بائیٹ ڈانس ایک سال کے اندر اندر ایپ کو فروخت کرے گی یا امریکہ میں ایپل اور گوگل ایپ اسٹور سے خارج کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن رواں ماہ کے شروع میں چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے ٹک ٹاک کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔

امریکہ کا خیال ہے کہ چین ٹک ٹاک کے ذریعے امریکہ میں خفیہ نگرانی کر رہا ہے لیکن پابندی قانونی مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے مالک ایلون مسک نے ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا کرنا آزادی اظہار کے خلاف ہو گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں