پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی 160 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر تعینات

وائس چانسلر (vice chancellor)

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی 160 سال کی تاریخ میں پہلی بار خاتون وائس چانسلر کی تقرری کی گئی ہے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق  پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی قائم مقام وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر شازیہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف میتھمیٹکل اینڈ فزیکل سائنسز کی ڈین ہیں۔  ڈاکٹر شازیہ 4 ماہ یا مستقل وی سی کی تعیناتی تک وائس چانسلر کے عہدے کا اضافی چارج سنبھالیں گی۔

سرکاری یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی

ڈاکٹر شازیہ نے گورنمنٹ کالج لاہور سے فزکس میں ماسٹر اوریونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے ایم فل کیا۔ ویانا (آسٹریا )کی ٹیکنیکل یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کی، اس کے علاوہ وہ کئی مشہور عالمی جرائد میں 150 تحقیقی مقالہ جات لکھ چکی ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں