ڈھرکی میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

تیل اور گیس oil and gas

ملک میں سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈھرکی سے ماڑی پیٹرولیم نے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کئے ہیں۔

ماڑی پیٹرولیم کے اعلامیہ کے مطابق تیل اور گیس کی دریافت سندھ کے شہر ڈھرکی سے ہوئی اور ابتدائی طور پر نئی دریافت سے یومیہ 25 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 1040 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔

سولر پینلز اب چاند کی روشنی میں بھی بجلی پیدا کریں گے، نئے شمسی ماڈیولز متعارف

ماڑی فیلڈ کے کنویں شوال۔1 سے تیل کے اہم ذخائر دریافت کئے گئے، یہاں 27 جنوری 2024 سے کام کا آغاز کیا گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق ماڑی پیٹرولیم کو47 سال میں پہلی بار تیل کا ذخیرہ دریافت ہوا۔

کنویں کو1136 میٹر کی گہرائی تک کامیابی سے کھودا گیا، کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر فہیم حیدر نے نئے ذخائر کی دریافت کو انجینئرز اور سائنسدانوں کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

روس کا پاکستان سے چاول کی درآمد پر پابندی لگانے کا انتباہ

یاد رہے کہ اس سے قبل ماڑی پیٹرولیم نے غارج فارمیشن فیلڈ میں گیس کا کنواں دریافت کیا تھا، جہاں سے یومیہ ساڑھے10ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل کی جاسکے گی، 1483میٹرگہری کھدائی کے بعد گیس کا یہ ذخیرہ دریافت ہواتھا۔


متعلقہ خبریں