ملک میں ترسیلات 9 ماہ میں سال 2022 کی نسبت 14فیصد کم ہوگئے

ڈالر

ملک میں ترسیلات زر9 ماہ میں سال 2022 کی نسبت 14فیصد کم ہوگئے ہیں ۔ 

بیٹری لیڈ صنعت میں 33 ارب کے ٹیکس فراڈ کا انکشاف

سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2024کے9ماہ میں 11 ارب 25کروڑڈالرموصول ہوئے ہیں ، سال 2022میں اسی مدت میں ترسیلات12ارب 97 کروڑ ڈالر تھی۔

سعودی عرب سےآنےوالی ترسیلات 13فیصدکم ہوکر5ارب ڈالر ہو گئی ،یواےای سے آ نے والی ترسیلات14فیصدسےزائدکم ہو کر3ارب 66کروڑ ڈالرہو گئی،امریکااوردیگرممالک سے 15فیصد کمی سے2ارب 26کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی مشیر مشال اعظم کو ہتک عزت پر 3 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس

دوسری جانب بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کوقرضوں کے اجراء میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پراضافہ ہوا۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق مارچ میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کوفراہم کردہ مجموعی قر ضوں کاحجم 8406 ارب روپے ریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مارچ کے مقابلے میں 0.7 فیصدزیادہ ہے۔

حیدر آباد،آٹے کے نئے سرکاری نرخ مقرر

گزشتہ سال مارچ میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں کاحجم 8420 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔فروری کے مقابلے میں مارچ میں نجی شعبے کوفراہم کردہ قرضوں میں ماہانہ بنیاد پر0.2 فیصد کمی ہوئی، فروری میں نجی شعبے کوفراہم کردہ قرضہ 8420 ارب روپے تھا۔

روٹی 16اور نان20روپے میں فروخت کریں گے،نان بائی ایسوسی ایشن رضامند

سٹیٹ بینک کے مطابق مارچ میں نجی شعبے کے کاروبارکو بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قر ضوں کاحجم 7267 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 0.9 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مارچ میں نجی شعبے کے کاروبارکوبینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 7199 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں