وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی مشیر مشال اعظم کو ہتک عزت پر 3 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس

mishal azam

پی ٹی آئی کے سینئر وکیل معظم بٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی مشیر مشال اعظم کو ہتک عزت پر 3 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

پنجاب میں نافذ دفعہ 144 کو نہ ماننے کا بیان، شیر افضل مروت کو نوٹس جاری

نوٹس کے ذریعے مشال اعظم کو 14 دن کے اندر اپنا جواب جمع کرانے کا وقت دیا گیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مشال اعظم نے میرے خلاف ہتک آمیز مواد سوشل میڈیا پر شئیر کیے ہیں۔

خاتون صحافی  کے ٹیکسٹ مسجز سکرین شاٹس لے کر سوشل میڈیا پر شئیر کئے گئے،خاتون صحافی  نے 1 کروڑ 73 لاکھ روپے کی گاڑی کی خریداری سٹوری پر آپکا موقف لینا چاہا،صحافی پر آپ نے “بوائز” اور “معظم بٹ” سے پیسے لینے کا الزام لگایا۔

ایمل ولی خان کا سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دینے کااعلان

آپ نے یہ الزام لگایا کہ خاتون صحافی اور معظم بٹ ان کے پے رول پر ہیں،الزام لگایا کہ “معظم بٹ کے کہنے پر سٹوری کی، یہ ہتک آمیز مواد کروڑوں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا۔

مشال اعظم کے الزامات سے دونوں کی زندگیوں کو اور ساکھ کو نقصان پہنچا،خیبر یونین آف جرنلسٹ نے آپکے بے بنیاد الزامات کی مذمّت کی۔

پاکستان نے ہر سال 25ارب ڈالر کا قرض واپس کرنا ہے،وزیرخزانہ

مشال یوسفزئی لگائے گئے الزامات پر معافی مانگیں ورنہ آپکے خلاف کاروائی ہوگی،آپ نے پیشہ ور افراد کی زندگی، شخصیت اور ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔الزامات ثابت نہ کرنے کی صورت میں آپکو 3 کروڑ روپے بطور ہر جانے ادا کرنے ہونگے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں