امریکہ نے فلسطین کی رکنیت سے متعلق قرارداد کو ویٹو کر دیا

united Nation

کیلیفورنیا: امریکہ نے فلسطین کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رکنیت سے متعلق قرارداد کو ویٹو کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کے لیے فلسطین کی درخواست پر آج اجلاس ہوا۔ روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کی۔

روس نے کہا کہ فلسطین کو تسلیم کرنے سے خطے میں امن کی راہ ہموار ہو گی۔

الجیریا کے نمائندے نے بھی فلسطین کو مکمل رکنیت دینے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کو رکنیت دینے سے امن قائم ہو گا۔

فلسطین کی رکنیت سے متعلق قرارداد کے حق میں 12 اور مخالفت میں ایک ووٹ آیا۔ برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ نے ووٹنگ میں حصہ ہی نہیں لیا۔

امریکہ نے کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست کا فیصلہ اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی نے کرنا ہے، اقوام متحدہ نے نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں بارشوں سے ہلاکتیں 70 ہو گئیں ، 2600 گھروں کو نقصان

امریکہ کی جانب سے فلسطین کی مکمل رکنیت کی درخواست ویٹو کیے جانے کا امکان موجود تھا۔ سلامتی کونسل کا اجلاس جمعے کو طلب کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں