افغانستان میں بارشوں سے ہلاکتیں 70 ہو گئیں ، 2600 گھروں کو نقصان

افغانستان بارش (afghanistan rain)

افغانستان میں طوفانی بارش کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 70 ہو گئی۔

غیرملکی خبرایجنسی اے ایف پی کے مطابق افغان حکومت کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان جانان صائق نے بتایا کہ ہفتے اور بدھ کے درمیان ہونے والی بارش کے نتیجے میں 70 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

دبئی میں موسمی الرٹ کے خاتمے کا اعلان، مصنوعی بارش کی تردید

جانان صائق نے کہا کہ زیادہ تر ہلاکتیں چھتیں گرنے سے ہوئیں ، 56 شہری زخمی ہو چکے ہیں ، بڑے پیمانے پر مالی نقصانات بھی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2600 گھروں کو نقصان پہنچا یا تباہ ہوئے اور95 ہزار ایکڑ زرعی زمین سیلاب کی نذر ہو گئی۔

واضح رہے کہ افغانستان کے مشرقی علاقوں میں رواں برس فروری میں برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ سے 25 افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔


متعلقہ خبریں