پی ٹی آئی نے سینیٹرشبلی فراز کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد کردیا

Shibli Faraz

پی ٹی آئی نےسینیٹرشبلی فراز کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد کردیا ہے۔

پاکستان کی مدد کےلیے تیار ہیں،آئی ایم ایف حکام

پی ٹی آئی کےسینیٹرزنے شبلی فراز کی پارٹی نامزدگی دستاویز سیکریٹری سینیٹ کو جمع کروادی۔سینیٹرشبلی فراز کی نامزدگی پر تحریک انصاف کے تمام 19سینیٹرز کے دستخط موجود ہیں۔

قبل ازیں حامد رضا نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ شبلی فراز سنی اتحاد کونسل کی طرف سے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرہوں گے۔

کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے

دوسری جانب مسلم لیگ ن نے سینیٹر عرفان صدیقی کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا،سینیٹ میں قائدایوان اسحاق ڈار نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی کو مراسلہ کیا ،مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ صدر ن لیگ شہبازشریف نےعرفان صدیقی کو پارلیمانی لیڈر نامزد کیاہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں