بارش نہ رکی ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ منسوخ

match

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی نے سینیٹرشبلی فراز کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد کردیا

بارش کے باعث صرف 2گیندوں کا کھیل ہوسکا،راولپنڈی میں تھوڑی دیر کیلئے بارش رکی تو میچ  کو پانچ پانچ اورز تک محدود کردیا گیا تھا،نیوزی لینڈ کی 2 رنز پر پہلی وکٹ گِری۔

نیوزی لینڈ کے رابنس کو شاہین آفریدی نے صفر پر بولڈ کیا۔جس کے فوراً بعد پھر بارش شروع ہوگئی جس کے بعد میچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا۔بعد ازاں پی سی بی نے پہلا ٹی ٹونٹی آفیشلی منسوخ ہونے کا اعلان کردیا۔

پاکستان کی مدد کےلیے تیار ہیں،آئی ایم ایف حکام

قبل ازیں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے ہونے والے ٹاس کا منظر

راولپنڈی میں ہونے والی بارش کی وجہ سے پہلے میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہوا۔

بارش کے باعث میدان کو کورز سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔

پاکستانی سکواڈ:

بابر اعظم(کپتان)، صائم ایوب، محمد رضوان، عثمان خان، افتخار احمد، محمد عرفان خان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر، ابرار احمد۔

پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے والے عثمان خان ، ابرار احمد اورعرفان خان کا گروپ فوٹو

کیوی سکواڈ:

مائیکل بریسویل (کپتان)، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لِسٹر، جیمز نیشم، ٹم رابنسن، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، ایش سودھی۔

امپائرز میچ شروع ہونے سے قبل گرائونڈ کا معائنہ کرتے ہوئے


ٹیگز :
متعلقہ خبریں