وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کے نمائندوں سمیت دیگر سے ملاقاتیں

Muhammad Orangzaib

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان اسٹاف ایسوسی ایشن آف ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایسوسی ایشن آف ورلڈ بینک کو حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کے بارے میں بتایا جبکہ وزیر خزانہ نے ٹیکس کی بنیاد میں توسیع اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات سے آگاہ کیا۔

محمد اورنگزیب نے ڈیجیٹلائزیشن، نجکاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے فروغ سے متعلق بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بحالی اور مالیاتی نظم و ضبط پر عمل کرنا اصلاحاتی ایجنڈے میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

دوسری جانب وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ڈوئچے بینک کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی اور بینک کی جانب سے ماضی میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے طریقے کو سراہا۔

ملاقات کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بینک کے نمائندوں نے کیپٹل مارکیٹوں تک رسائی میں حکومت کی مدد کے لیے لین دین سے آگاہ کیا۔ گرین اور اسسٹنبلٹی بانڈ کے لیے پائیدار مالیاتی فریم ورک کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


متعلقہ خبریں