بھارتی ارب پتی جوڑے نے تمام رقم عطیہ کر دی

Indian Couple

نئی دہلی: بھارت کے ارب پتی جوڑے نے اپنی تمام دولت عطیہ کر کے رہبانیت اختیار کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے اب پتی جوڑے بھویش بھنڈاری اور ان کی اہلیہ نے رہبانت اختیار کرنے کا فیصلہ کر کے سب کو حیران کر دیا۔ بھویش بھنڈاری کنسٹرکشن کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

جین مت کے پیروکار اس جوڑے نے اپنی 2 ارب روپے سے زائد کی دولت عطیہ کر دی اور رواں ماہ کے آخر میں وہ باضابطہ طور پر ایک تقریب میں اپنی پچھلی زندگی چھوڑ کر تارک الدنیا ہوجائیں گے۔

ارب پتی کاروباری شخص نے اہلیہ اور ان کی زندگی میں اس انقلابی تبدیلی کا سبب اپنے نوجوان بیٹے اور بیٹی کو بتایا ہے۔ 2 سال قبل اس جوڑے کی 19 سالہ بیٹی اور 16 سالہ بیٹے نے رہبانیت اختیار کر لی تھی اور اپنے بچوں کے اصرار پر ہی ارب پتی جوڑے نے عام زندگی ترک کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: خوش نہیں تو چھٹی کرلیں، نئی پالیسی متعارف

بھویش اور ان کی اہلیہ 22 اپریل کو باضابطہ طور پر رہبانیت اختیار کرلیں گے جس کے بعد وہ اپنے تمام رشتے داروں سے مکمل طور پر قطع تعلق کر لیں گے۔

دیگر راہبوں کی طرح ان کے جسم پر صرف 2 سفید کپڑے، ہاتھ میں کشکول اور ایک سفید جھاڑو ہوگا جسے وہ زمین پر بیٹھنے سے پہلے حشرات کو ہٹانے کے لیے استعمال کریں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں