سری نگر ، دریائے جہلم میں کشتی الٹ گئی ، 4 افراد جاں بحق ، 19 لاپتہ

کشتی الٹ گئی (boat)

مقبوضہ کشمیر میں کشتی الٹنے سے 4 افراد جاں بحق اور 19 لاپتہ ہو گئے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سری نگر میں دریائے جہلم میں کشتی الٹ گئی، زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔

موزمبیق، ہیضے کے خوف سے بھاگنے والے 96 افراد کشتی ڈوبنے سے ہلاک

لاپتہ ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں جو کشتی میں اسکول جا رہے تھے ، سری نگر کے مرکزی اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ مظفر زرگر نے صحافیوں کو بتایا کہ حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ کشتی میں کم از کم 26 افراد سوار تھے۔

نوشہرہ ،کنڈ پارک میں مسافروں سے بھری کشتی ڈوب گئی،کشتی رانی پر پابندی عائد

حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں انجن نہیں تھا، عملے نے اسے دریا کے کناروں کے درمیان آگے بڑھانے کے لیے کشتی میں دونوں سروں پر لگی ہوئی رسی کو کھینچا۔ جبکہ عینی شاہدین نے بتایا کہ تیز بہنے والے پانی کے زور سے رسی ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے قریب ہی زیر تعمیر پُل کے ایک ستون سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہو گئی۔


متعلقہ خبریں