موزمبیق، ہیضے کے خوف سے بھاگنے والے 96 افراد کشتی ڈوبنے سے ہلاک

boat

موزمبیق میں ہیضے کے خوف سے بھاگنے والے 96 افراد کشتی ڈوبنے سے ہلاک ہو گئے۔ 

غیر ملکی خبررساں ادارے ایجنسی فرانس پریس(اے ایف پی) نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ افریقی ملک موزمبیق کے شمالی ساحل پر ایک کشتی ڈوبنے سے 96 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

نوشہرہ ،کنڈ پارک میں مسافروں سے بھری کشتی ڈوب گئی

نمپولا کے سیکرٹری آف سٹیٹ جائم نیتو کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والوں میں زیادہ تر مسافر ہیضے سے متعلق غلط معلومات کی وجہ سے خوفزدہ تھےاور بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کشتی میں تقریباً 130 افراد سوار تھے، کشتی میں گنجائش سے زیادہ لوگ سوار تھے جس کی باعث 96 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل تھے۔

عیدالفطر، سیاحوں کی بڑی تعداد نے مری کارخ کر لیا

موزمبیق کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر سے لے کر اب تک پانی سے پھیلنے والی بیماری سے تقریباً 32 ہزار اموات ہوئی ہیں جبکہ 15 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں