پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز، میچ آفیشلز کا اعلان ہو گیا

پی سی بی pcb

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق احسن رضا اور علیم ڈار سمیت پانچ امپائرز سیریز کے میچز سپروائز کریں گے جن میں راشد ریاض، فیصل آفریدی اور آصف یعقوب بھی شامل ہیں۔

ضمنی الیکشن میں سنی اتحاد کونسل کی ٹکٹ پر جائیں گے،روف حسن

زمبابوے کے اینڈی پائی کرافٹ آئی سی سی کے میچ ریفری کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیں گے،پائی کرافٹ اب تک 144 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں ریفری کی ذمہ داری ادا کر چکے ہیں۔

پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کے پانچوں میچز میں ریفری کی ذمہ داری نبھانے کے بعد میچ ریفریرز کی فہرست میں دوسری پوزیشن پرآجائیں گے۔

ترجمان پی سی بی کےمطابق میچ ریفریز کی فہرست میں پہلے نمبر پر نیوزی لینڈ کے جیف کرو ہیں جہنوں نے 175 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ریفری کے فرائض ادا کیے جبکہ دوسرے نمبر پر سری لنکا کے رنجن مدوگالے ہیں جنہوں نے145 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں میچ ریفری کے فرائض ادا کیے ہیں۔

49 سالہ احسن رضا اس وقت آئی سی سی امپائرز کے ایلیٹ پینل میں شامل اور انہیں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی تاریخ میں سب سے زیادہ 74 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں فیلڈ امپائرنگ کا اعزاز حاصل ہے۔

اسی طرح55 سالہ علیم ڈار جو آئی سی سی ایلیٹ پینل کا حصہ رہ چکے ہیں انہوں نے اب تک 70 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں فیلڈ امپائرنگ کے فرائض اداکیے ہیں، علیم ڈار کے علاوہ فیصل آفریدی، آصف یعقوب اور راشد ریاض بھی آئی سی سی انٹرنیشنل پینل میں شامل ہیں۔

پنجاب بھر میں روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر

ترجمان کے مطابق پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 18 اپریل کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی کھیلا جائے گاجس میں احسن رضا اور علیم ڈار آن فیلڈ امپائرز، فیصل آفریدی ٹی وی امپائر، راشد ریاض  ریزرو امپائر جبکہ اینڈی پائی کرافٹ میچ ریفری ہوں گے۔

20 اپریل کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ہوگا جس میں آصف یعقوب اور علیم ڈار آن فیلڈ امپائرز، احسن رضا ٹی وی امپائر، فیصل آفریدی ریزرو امپائر ، اینڈی پائی کرافٹ  میچ ریفری کے فرائض ادا کریں گے۔

21 اپریل کوتیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ہوگا جس میں احسن رضا اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائرز، راشد ریاض ٹی وی امپائر، علیم ڈار  ریزرو امپائر، اینڈی پائی کرافٹ میچ ریفری ہوں گے۔

پاور میں آ کر عوام کی خدمت کرناہوتی ہے، ہم لڑتے رہے تو عوام پس جائے گی، صدر مملکت

25 اپریل کو چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا جس میں فیصل آفریدی اور راشد ریاض  آن فیلڈ امپائرز، آصف یعقوب  ٹی وی امپائر، احسن رضا  ریزرو امپائر، اینڈی پائی کرافٹ میچ ریفری ہونگے۔

27 اپریل کو پانچواں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا جس میں راشد ریاض اور فیصل آفریدی آن فیلڈ امپائرز، علیم ڈار ٹی وی امپائر، آصف یعقوب ریزرو امپائراور اینڈی پائی کرافٹ میچ ریفری کے فرائض ادا کریں گے۔

معروف ادکارہ درفشاں سلیم نے پسند کی شادی کے نقصانات بتا دیے

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے کوچنگ پینل کا اعلان کردیاتھا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ پینل میں سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہرمحمود کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

اظہرمحمود اس سے قبل پاکستان ٹیم کے بالنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔ جبکہ وہاب ریاض سینئر ٹیم منیجر اور منصور رانا ٹیم منیجر ہونگے۔ اس کے علاوہ سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ اور سعید اجمل کو اسپن بالنگ کوچ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔

 


متعلقہ خبریں