بڑھتی مہنگائی میں عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے پنجاب حکومت نے روٹی کی قیمت میں چار روپےکی کمی کر کے نئی قیمت 16 روپے مقرر کر دی۔
ڈپٹی کمشنررافعہ حیدر نے کہا ہےکہ لاہور میں روٹی اور نان کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ترجمان ڈی سی لاہور کے مطابق روٹی کی قیمت 16 روپے اور نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے، صوبائی دارالحکومت میں روٹی نان کی قیمت کا اطلاق فی الفور ہو گا۔
عادل راجہ برطانوی عدالت میں ہتک عزت کیس ہار گئے، 10 ہزار پاؤنڈ جرمانہ
قبل ازیں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ صوبہ بھر میں روٹی 4 روپے کی کمی کے بعد 20 روپے سے کم ہو کر 16 ر وپے کی ہو گئی ہے۔
وزیراعلی پنجاب نے حکام کو ہدایت کی تھی کہ پنجاب بھر میں روٹی کی فروخت کو 16روپے پر یقینی بنایا جائے اور فیصلے پر سختی سے عمل درآمد بھی کرایا جائے۔
خیال رہے گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آٹے کی قیمت میں کمی کے بعد روٹی کی قیمت میں بھی کمی کرنے کے احکامات جاری کیے تھے ، انہوں نے امید ظاہر کی تھی ہے کہ آٹے کے بعد روٹی کی قیمت بھی کمی ہو گی۔
مریم نواز کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو روٹی کی قیمت میں کمی کو یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی ۔
پاور میں آ کر عوام کی خدمت کرناہوتی ہے، ہم لڑتے رہے تو عوام پس جائے گی، صدر مملکت
دوسری جانب پنجاب میں20 کلو آٹے کا تھیلا 500 روپے کی کمی کے بعد 28سو سے کم ہو کر2300 روپے کا ہوگیا ہے۔ چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے بتایا ہے کہ گندم کی قیمت میں کمی کی وجہ سے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ علاوہ ازیں منڈیوں میں پنجاب کی گندم بھی آنا شروع ہو چکی ہے جس کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے میں تقریباً 300 روپے کی مزید کمی متوقع ہے۔