سیکیورٹی فورسز کا بونیر میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، دہشتگردوں کا سرغنہ ہلاک

ISPR

سیکیورٹی فورسز نے ضلع بونیر میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن میں دہشتگردوں کا سرغنہ ہلاک اور پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن میں 2 دہشت گرد زخمی ہوئے،سلیم عرف ربانی دہشت گردی کی متعددکارروائیوں اورشہریوں سے بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہا،حکومت نے دہشت گردوں کے سرغنہ سلیم عرف ربانی کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقررکر رکھی تھی۔

نوشکی میں نامعلوم افراد نے 9 مسافروں سمیت 11 افراد کو قتل کر دیا

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں لانس حوالدار مدثر محمود اور لانس نائیک حسیب جاوید شامل ہیں۔پاک فوج کا علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

شہید ہونے والے مدثر محمود کا تعلق راولپنڈی سے جبکہ حسیب جاوید ضلع پونچھ آزاد کشمیر کے رہنے والے تھے، آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔


متعلقہ خبریں