عید کا تیسرا روز ،سیاحوں کی بڑی تعداد مری پہنچ گئی

MURREE

عید کا تیسرا دن،سیاحوں کی بڑی تعداد سیروتفریح کیلئے مری پہنچ گئی۔

چیف ٹریفک آفیسر تیمور خان نے بتایا ہے کہ عید کے موقع پر مری میں 37 ہزار سے زائد گاڑیاں داخل ہوئیں، جبکہ 28 ہزار 500 گاڑیاں شہر سے باہر گئیں ہیں۔ مری میں 5000 گاڑیوں کی گنجائش ہے، لیکن اب تک 8 ہزار سے زائد گاڑیاں موجود ہیں اور مزید سیاحوں کی آمد کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

سینیٹ میں خیبرپختونخوا سے پوری سیٹیں ملنا ہمارا حق ہے،بیرسٹر سیف

سی ٹی او کا کہنا تھا کہ مری میں عید الفطر کے موقع پر ٹریفک پولیس کے 300 سے زائد اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں، 3ڈی ایس پی اور سرکل انچارج کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

داخلی راستوں و چیکنگ پوائنٹس پر ڈرائیونگ لائسنس چیک کیے جا رہے ہیں۔ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو مری میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک کے دباؤ اور پارکنگ کی کمی کی وجہ سے گاڑیوں کو سنگل سائیڈ پر پارک کروایا جا رہا ہے۔

بہاولنگر واقعہ، تحقیقات کیلئے جوائنٹ انکوائری ٹیم تشکیل

علاوہ ازیں ایس ٹی او منیر احمد کا کہنا ہے کہ شہر کی تمام شاہراہیں ٹریفک کیلئے کھلی ہیں، لیکن جی پی او چوک میں پیدل چلنے والے لوگوں کے رش کے باعث ٹریفک کا غیر معمولی دباؤ کا شکار ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں