بہاولنگر واقعہ، تحقیقات کیلئے جوائنٹ انکوائری ٹیم تشکیل


پنجاب حکومت نے بہاولنگر واقعے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ انکوائری ٹیم تشکیل دیدی۔ 

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کے لیے محکمہ داخلہ اورسیکیورٹی اداروں پر مشتمل جوائنٹ انکوائری ٹیم تشکیل دی گئی ہے، مفاد پرستوں کوریاستی اداروں کیخلاف منفی پروپیگنڈا کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔

صدرمملکت کے احکامات:سندھ ہائیکورٹ کے6 ججز کے مستقل ہونے کا نوٹیفکیشن جاری

دریں اثنا ترجمان پاک فوج  نے کہا ہے کہ بہاولنگر میں حال ہی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، واقعے کی مشترکہ تحقیقات کی جائےگی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوج اور پولیس حکام کی مشترکہ کوششوں سے مسئلہ فوری طور پر حل کیا گیا مگر دو ریاستی اداروں کے درمیان بعض عناصر نے تقسیم پیدا کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا شروع کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تحقیقات کیلئے سیکیورٹی اور پولیس حکام بہاولنگر واقعہ کی مشترکہ انکوائری کریں گے۔

 


متعلقہ خبریں