عیدالفطر، سیاحوں کی بڑی تعداد نے مری کارخ کر لیا

مری murree

عید الفطر کے دوسرے روز سیاحوں کی بڑی تعداد نے ملکہ کو ہسار کا رخ کر لیا، 7 ہزار سے زاہد گاڑیاں مری میں داخل ہو گئیں۔

چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی تیمور خان نے کہا ہے کہ تنگ سڑک ہونے کے باوجود مری کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں ہے، پارکنگ کی کمی کے باعث گاڑیوں کو سنگل سائیڈ پر پارک کروایا جارہا ہے۔

لکی مروت، تاجہ زئی کے قریب ٹریفک حادثہ ، 6افراد جاں بحق ، 19زخمی

انہوں نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مری میں اپنے سفر کو محفوظ اور خوشگوار بنانے کےلئے ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ نو پارکنگ کے خاتمے کے لیے آفیسر مسلسل پٹرولنگ کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ایس ٹی او منیر احمد ہاشمی کا کہنا ہے کہ مری کی تمام شاہراہیں ٹریفک کیلئے کھلی ہیں اور ٹریفک معمول کے مطابق ہے ،جی پی او چوک میں پیدل چلنے والے لوگوں کے رش کے باعث ٹریفک کا غیر معمولی دباؤ ہے۔

نوشہرہ ،کنڈ پارک میں مسافروں سے بھری کشتی ڈوب گئی

مری میں کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سی ٹی او راولپنڈی کے احکامات پر ٹریفک پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔


متعلقہ خبریں